تازہ تریننیشنل خبریں
عمران خان کے آخری مورچے پر بھی حملہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے آخری مورچے خیبر پختونخوا پر بھی حملہ کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ اپوزیشن ارکان نے تحریک عدم اعتماد سیکریٹری اسمبلی کو جمع کرائی ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 20 سے زائد ارکان کے دستخط موجود ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے جس پر کل ووٹنگ ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تحریک عدم اعتماد آنے سے پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے۔