تازہ تریننیشنل خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارش کردی ہے۔ہم نیوزکے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول فوری طور پر 27 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا جائے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ نہ کیا گیا تو ملک میں شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے متنبہ کیا ہے کہ قیمتیں برقرار رہنے کی صورت میں 30 جون تک 136 ارب روپے سبسڈی دینا پڑے گی۔وفاقی کایبنہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی زیرو کی سطح پر برقرار رکھی جائے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھیجی جانے والی سمری پر حتمی فیصلہ آج کرے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 28 فروری 2022 کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے اور بجلی کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button