تازہ تریننیشنل خبریں

سماء ٹی وی نے وزیر اعظم کے حامی اینکر عمران ریاض خان سے معذرت کرلی

نجی ٹی وی سماء نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو آف ایئر کردیا۔صحافی عدیل راجہ کے مطابق سماء ٹی وی نے اینکر پرسن عمران خان کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اینکر کو اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کردیا جائے گا، وہ اب سماء کی سکرین پر مزید نظر نہیں آئیں گے۔

خیال رہے کہ سماء ٹی وی کچھ عرصہ پہلے ہی تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے خریدا تھا۔ عمران ریاض خان کھل کر وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حمایت کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس خبر پر رد عمل میں کہا ” سچی بات کرنے کی قیمت تو ہوگی۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button