تازہ تریننیشنل خبریں

ارشاد بھٹی کو جیو سے نکالنے کی خبریں، حامد میر نے حقیقت بتادی

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے تجزیہ کار ارشاد بھٹی کو نکال دیا ہے۔ جیو کے اینکر پرسن حامد میر نے ان افواہوں کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ ارشاد بھٹی کچھ دنوں کی چھٹی پر ہیں اور بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان، ملیحہ ہاشمی اور ارشاد بھٹی کو نکالا جاچکا ہے لیکن اس حوالے سے انسانی حقوق کے نام نہاد رکھوالوں اور صحافیوں کی طرف سے کوئی آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔

شیریں مزاری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے حامد میر نے کہا ” آپ سے جھوٹی خبر کی توقع نہیں تھی، ارشاد بھٹی چھٹی پر ہیں انہیں نکالا نہیں گیا، اگرچہ میں جیو کی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں لیکن میں آپ کو یہ بتاسکتا ہے کہ گزشتہ روز ارشاد بھٹی نے خود مجھ سے کہا تھا کہ وہ کچھ روز کیلئے دبئی جا رہے ہیں، وہ بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے اور جیو پر بیٹھ کر آپ کی حمایت کررہے ہوں گے ، آپ پریشان نہ ہوں۔”

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عمران خان کے حامی اینکر عمران ریاض خان کو سماء ٹی وی اور پبلک نیوز سے ملیحہ ہاشمی کو نکال دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button