پاکستانتازہ ترین

شاہدی آفریدی کی حمایت میں داماد شاہین آفریدی بھی سامنے آ گئے

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو پاکستان کا فخر کہہ دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لالا آپ پاکستان کا فخر ہیں۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ شب ایک ویڈیو بیانشر کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی ہے، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق حاصل ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 3 منٹ 41 سیکنڈ طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے اْن سے نا صرف محبت کا اظہار کیا اوراْن پر تنقید بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button