
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین نے ہفتہ کی چھٹی کی بحالی کے لیے 12 مئی کواحتجاج کی کال دیدی۔وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی حکومتی اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج 12 مئی کو کیا جائے گا۔ احتجاج میں اپگریڈیشن، اور ٹائم اسکیل پروموشن کا مطالبہ بھی سامنے رکھا جائے گا۔آل پاکستان سیکرٹریٹ الائینز ایسوسی ایشن کے صدر رحمان باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف فوری معاملہ کا نوٹس لیں اور چھٹی کی بحالی کے احکامات جاری کریں کیونکہ ملازمین پریشانی کا شکار ہیں، مسائل حل کیے