پاکستان

انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، ممتاز عالم دین اور شعلہ بیان مقرر مفتی سردار علی حقانی جاں بحق

کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کی حدود میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں ممتاز عالم دین اور شعلہ بیان مقرر مفتی سردار علی حقانی المعروف ‘مولانا توجووو’ جاں بحق ہوکر اپنے خالق حقیقی سے جاملے اوریوں اپنے بیان میںمخصوص تکیہ کلام” توجووو” کی صدائیں دینے والے کی اپنی آواز ہمیشہ کے لئےخاموش ہوگئی جس کے ساتھ ہی علم و عرفان کا ایک چراغ بجھ کر چمکتے ستارے کی مانند جید عالم فانی دْنیا سے رخصت ہوگئے جبکہ حادثہ میں اْن کے ڈرائیور اور محافظ سمیت 5دیگر افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122 اور

دیگر ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی شب تقریباً ساڑھے دس بجے درہ آدم خیل کی حدود میں انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب زوڑ کلی کے مقام پر پیش آیا جہاں ممتاز عالم دین مفتی سردار علی حقانی کی موٹرکارنمبر (LEB6333)مخالف سمت سے آنے والی ڈبل ڈور پک اپ نمبر (844) سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں مفتی سردارعلی حقانی’ ڈرائیور عاطف سرداراورمحافظ حبیب شدید زخمی جبکہ ڈبل ڈور پک اپ میں سوار(اسم نامعلوم) ایک شخص سمیت3 دیگر معمولی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 کے مطابق تین گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ’ پولیس اور ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورتمام زخمی افراد کو قریبی ہسپتال زرغن خیل منتقل کردیا گیا جہاں مفتی سردار علی حقانی شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکے اور اللہ کو پیارے ہوگئے۔ ڈاکٹروں نے مفتی سردار علی حقانی کی موت کی تصدیق کرلی اوربعدازاں مرحوم کی میت ایمبولینس میں ڈال کر اپنے آبائی ضلع نوشہرہ روانہ کردی گئی۔اس موقع پر اْن کے قریبی عزیر واقارب بھی درہ آدم خیل میں ہسپتال پہنچ گئے تھے۔ذرائع کے مطابق حادثہ میں دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ دو شدید زخمیوں ڈرائیور عاطف سرداراورمحافظ حبیب کو تشویشناک حالت میںپشاور منتقل کردیا گیا ۔ یادرہے کہ تین ماہ قبل گاؤں مانکی شریف (صوابی) میں مرحوم مفتی سردارعلی حقانی قاتلانہ حملہ میں بچ گئے تھے۔سڑک حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے پر پورے ملک خصوصاً صوبہ خیبرپختونخوا میں مرحوم مفتی سردارعلی المعروف ‘مولانا توجووو’ کے ہزاروں عقیدت مندنہایت افسردہ ہوگئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button