افغانستان سے کوئلے کی درآمد آئی پی پیز اور افغان سپلائرز کے درمیان معاہدہ ہو گیا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے کوئلے کی درآمد پر آئی پی پیز اور افغان سپلائرز کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے ۔
دونوں ممالک کی حکومتیں معاہدہ پر عملدرآمد پر تعاون کریں گی ،عید کے دنوں میں عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی نظر آئے گی۔وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان سے تجارت کا ایک اور راستہ کھلا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی آئی پی پیز اور افغان کوئلے کے سرمایہ کاروں کے درمیان معاہدہ ہوا ہے عید کے بعد پاکستانی سرکاری وفد کابل کا دورہ کرے گا کوئلے کی تین ٹرینیں ساہیوال کول پلانٹ تک پہنچ چکی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز میں تربیلا ڈیم میں پانی کہ آمد بڑھ گئی ہے تربیلا سے بجلی کی پیداوار تین ہزار چھ سو چوراسی میگاواٹ ہوگئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عید پر لوڈشیڈنگ میں واضح کمی نظر آئے گی کے ٹو پلانٹ کی ری فیولنگ مکمل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کم ہو جائے گی۔