پاکستان

پبلشرز کا درسی کتب شائع کرنے سے انکار ، چھٹی سے آٹھویں کلاس تک کے طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف پبلشرز نے چھٹی کلاس سے آٹھویں کلاس تک کی درسی کتب شائع کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نجی پبلشرز کی جانب سے انکار کی وجہ درسی کتب میں استعمال ہونے والے کاغذ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ بتائی جاتی ہے۔

پبلشرز کا کہنا ہے کہ وہ پرانے ریٹ پر درسی کتب شائع نہیں کرسکتے واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کی درسی کتب 15 جولائی تک طلباء میں تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔

اب نجی پبلشرز کے انکار کے بعد درسی کتب کی اشاعت 31 جولائی تک بھی ممکن دیکھائی نہیں دیتی۔ موجودہ صورتحال میں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے طلباء کے 3 ماہ ضائع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button