بھارت کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست سوشل میڈیا پرمیمز کا طوفان آگیا

اسلام آباد، دبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پرمیمز کا طوفان آگیا ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کی
راہ ہموار کرلی۔بھارت کی مسلسل دوسری ناکامی پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔کسی نے بھارتی ٹیم کو ائیر پورٹ کا راستہ دکھایا تو کسی نے آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا۔کچھ صارفین نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے فائنل کیلئے تو نہیں البتہ ممبئی ائیرپورٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔دوسری جانب او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو جیسے جملوں سے مشہور ہونے والے کامیڈین و اداکار مومن ثاقب کی سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی شکست سے متعلق بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مومن ثاقب ایک لڑکے سے پوچھتے ہیں کہاں سے ہو، وہ کہتا ہے میں بھارت سے ہوں۔ویڈیو میں کامیڈین و اداکار مومن ثاقب اس کے لڑکے سے نام پوچھتے ہیں، وہ اپنے نام آنند بتاتا ہے، مومن ثاقب روتے ہوئے کہتے ہیں کہ آنند میرا بھائی ہے، ہم بھارت کے بغیر فائنل کیسے کھیلیں گے۔مومن ثاقب لڑکے کو گلے لگا کر دلاسہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو۔کامیڈین و اداکار مومن ثاقب ویڈیو میں اس لڑکے کو کہتے ہیں کسی طرح گرائونڈ کی لائٹیں کاٹ دو یا میدان میں پانی ڈال دو۔انہوں نے کہا کہ آنند ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا، آئو آنند مین ساکٹ سے کچھ کرتے ہیں۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ کا سونگ چل رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے بعد سری لنکا نے بھی سپر فور مرحلے میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔