اسلامک کارنر

پوری زندگی بیٹھ کر کھائو بس ایک بار آیات پڑھو اور کمال دیکھو ، کروڑوں کا قرض بھی ہو تو ختم

عام لوگوں کی زندگی میں جہاں جادو ٹونہ کا دخل بڑھ گیا ہے وہاں ہماری زندگی میں جنات کا عمل دخل بھی عام مسئلہ بن گیا ہے ۔مذہب سے دوری اور سماجی اخلاقی طور پر زوال کی جانب بڑھنے سے ہماری زندگیوں اور معاملات پر ہوائی اور ناری مخلوق کا قبضہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگ عاملوں سےرابطے کرتے ہیں۔قرآن و حدیث میں شر پسند شیطانی مخلوق سے پناہ کے

لئے بے شمار ہدایات موجود ہیں۔ایسے مسلمانوں کو جنہیں یہ شکایت ہو اور جو سمجھتے ہوںکہ اچانک جنات کا ان سے سامنا ہوگیا ہے تو انہیں گھبرانے کی بجائے آیت الکرسی کا یہ عمل کرنا چاہئے ۔اس عمل سے پہلے لازم ہے کہ اس کو آیت الکرسی مکمل یاد ہو۔میرے مرشد گرامی اور انکے مرشدحضرت اخندزادہ مبارکؒ بھی سالکین کو شیطان و جنات سے حفاظت کے اذکار خاص طور آیت الکرسی پڑھنے کی ہدایت کرتے تھے ،جنات کے خطرہ کے پیش نظر آیت الکرسی کوا سطرح پڑھنا چاہئے کہ جب ولا یودہ حفظھما تک پہنچیں تو اسکو لگاتار ستر بار پڑھ لیں ،اس موقع پر اگر لاکھوں جنات بھی آپ پر حملہ آور ہوں گے تو اللہ کے حکم سے وہ بھاگ جائیں گے ۔ علاوہ ازیں جو لوگ تیسرا کلمہ بکثرت پڑھتے ہیں،انکی روحانی قوت اسقدر زیادہ ہوتی ہے کہ ان پر شیطانی حملے ناکام ہوجاتے ہیں۔

روزانہ کم از کم اکیس مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھنا چاہئے۔ابن عساکر میں ہے کہ حضرت جبریل ؑ،حضورپاک ﷺ کے پاس تشریف لائے ، اور فرمایا ہ (اَللّٰھُمَّ ذَا السُّلْطٰنِ الْعَظِیْمِ وَالْمَنِّ الْقَدِیْمِ ذَا الْوَجْہِ الْکَرِیْمِ وَلِیَّ الْکَلِمٰتِ التَّآ مَّاتِ وَالدَّعْوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ مِنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ وَاَعْیُنِ الْاِنْسِ) پڑھ کر دعا کیا کیجئے۔یہ بری نظر سے حفاظت کا بہترین نسخہ ہے۔آپ ﷺ نے یہ دعا حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسینؓ پر بھی پڑھی تھی۔حضورپاک ﷺنے فرمایا لوگو!اپنی جانوں کو ، اپنی بیوی اور اپنی اولاد کو اسی دعا کی پناہ میں دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ کی دُعا نہیں ۔ضرورتوںکو پورا کرنے کے لئے دعا کیجئے یَا اَللّٰہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ کثر ت سے پڑھا جائے ، بغیر قید تعدا د۔ بیمار کی شفا یابی کی دعا اَ سْئَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ ۷ مرتبہ پڑھنے سے مریض کو شفا ہوتی

ہے ۔رزق میں برکت اور ظاہری و باطنی غناء کے لئے یَا مُغْنِیْ 1111مرتبہ کسی وقت قبل و بعد درود شریف 11 مرتبہ پابندی سے پڑھیں۔ حسد سے بچنے کے لئے سورئہ اخلاص ، سورئہ فلق، سورئہ الناس ، تین تین مرتبہ بعد فجر اور مغرب پڑھنا بہت نافع ہے۔ بیماری میں یَا سَلاَمُ 142مرتبہ رو زانہ صبح و شام پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ ، متفرق اوقات میں جس قدر پڑھ سکیں پڑھ لیا کریں مخالفین کے شر سے حفاظت کا مجرب نسخہ اَ للّٰھُمَّ اکْفِنَا بِمَا شِئْتَ اَ للّٰھُمَّ اِنِّیْ اَ جْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ ہر نمازکے بعد ۱۱ مرتبہ پڑھا کریں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین نوٹ: آپ نے بھی سنا ھو گا کی اچھی بات دوسروں تک پہنچانا ایک صدقہ جاریا ہے ۔۔۔ اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ھے تو ھم آپ سے گزارش کرتے ھیں کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اپنے دوستوں

میں اور چاہنے والوں میں۔۔۔۔ اللّہ تعالٰی ہمیں بھی پیارے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button