نیشنل خبریں
ملکہ برطانیہ فوت ہوگئیں
لندن(مانیٹرنگ، آن لائن) 96 سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم فوت ہو گئیں، شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کر دیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل ان کی طبیعت کی وجہ سے ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہارکیا تھا۔ اس سے قبل بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بھی پہنچ چکے ہیں، ان کے علاوہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی بالمورال شاہی محل میں موجود ہیں۔