ٹریولپاکستانتازہ ترین

مری اور گلیات میں مزید برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں آج دوبارہ برفباری کا امکان ظاہر کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ڈی جی میٹ ریاض کے مطابق مری اور گلیات میں آج پھر برفباری کا امکان ہے جبکہ آئندہ تین سے چار روز تک برفباری نہ ہونے کے امکانات ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق آج شام تک مرالہ میں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے ۔

واضح رہے کہ مری میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب برفباری ہوئی ، برفباری 3 فٹ تک ریکارڈ کی گئی جس کے باعث شاہرات بند ہو گئیں اور ہزاروں گاڑیاں شاہرات پر پھنس گئیں جس کے باعث قریب دو درجن افراد گاڑیوں میں ہی جاں بحق ہو گئے ۔
پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مری کی تمام مرکزی شاہرات کو کلیئر کرا لیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button