تازہ تریننیشنل خبریں
’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ بلاول بھٹو کی زبان لڑکھڑانے پر وزیراعظم کا جواب بھی آگیا

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا ہے اور کہا ہے کہ اب آصف علی زرداری میرا پہلا نشانہ ہو گا ۔ انہوں نے بلاول کی اردو پر بھی تنقید کی ۔
تفصیل کے مطابق کراچی گورنر ہاوس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری خدا کا واسطہ ہے بلاول کو اردو تو سکھا دو، 15 سال ہو گئے ہیں اسے ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ بارش آتا ہے یا آتی ہے، میں نے دو سال میں انگریزوں کو اردو سیکھتے دیکھا ہے۔
واضح رہے کہ عوامی مارچ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو کی زبان لڑکھڑا گئی تھی اور انہوں نے ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں ‘کو ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘کہہ دیا تھا ۔