تازہ تریننیشنل خبریں

بلاول کی اردو پر وزیر اعظم کی تنقید ، پیپلز پارٹی کا رد عمل بھی سامنے آگیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی اردو پر وزیراعظم کی جانب سے تنقید کے بعد پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی ، وزیراعظم کی متعدد تقاریر کے دوران غلطیوں پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے تنقید کے نشتر برسائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے جغرافیہ کے کیا کہنے ، جو کبھی جاپان کی سرحد کو جرمنی سے ملا دیتے ہیں تو کبھی پاکستان کے موسم بارہ بتاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی ذہنی دباو کا شکار ہیں ، ان کی آج کی تقریر سے دلی دکھ ہوا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی چوک میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی زبان لڑکھڑا گئی تھی اور انہوں نے کہ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں ‘حالانکہ وہ کہنا چاہتے تھے کہ ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘۔ بلاول بھٹو کی یہ بات سوشل میڈ یا پر خوب وائرل ہوئی اور اس پر وزیراعظم نے بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری 15سالوں میں اپنے بیٹے کو اردو نہ سکھا پائے جبکہ میں نے کئی انگریزوں کو دو سال میں اردو سیکھتے دیکھا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button