تازہ ترینکھیللائف سٹائل

حسن علی کی حاملہ بیوی نے تصویر شئیرکردی

قومی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راﺅنڈر حسن علی باپ بننے والے ہیں ،اہلیہ سامیہ خان نے تصویر شیئر کر دی ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر سامیہ خان نے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام لکھا کہ ”اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میرے دن کتنے برے گزر رہے ہیں ،اس سے مجھے ہر چیز کے درست ہونے کا حوصلہ ملتا ہے ،الحمداللہ“۔ سامیہ خان کے اس پیغام پر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں مبارکباد بھی دی ۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر حسن علی نے گزشتہ سال بھارتی لڑکی سامیہ خان سے دبئی میں شادی کی تھی جس کا میڈیا اور سوشل میڈ یا پر خوب چرچا ہوا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button