
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم ٹیسٹ ورلڈ چیمپین شپ میں بدستور پہلے جب کہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔ رینکنگ میں سری لنکا تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور انگلینڈ نویں نمبر پر ہے۔
کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جدیجا کی ترقی ہوئی ہے اور وہ آل راؤنڈرز کی کیٹگری میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ بلے بازوں میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ بھارت کے کپتان روہت شرما ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے درجے پر چلے گئے ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ بدستور نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں پاکستان کے ایک ہی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ ان کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ بدستور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
Jadeja reaches the summit 👑
Kohli, Pant move up ⬆️Some big movements in the latest update to the @MRFWorldwide ICC Men's Test Player rankings 📈
Details 👉 https://t.co/BjiD5Avxhk pic.twitter.com/U4dfnrmLmE
— ICC (@ICC) March 9, 2022