تازہ تریننیشنل خبریں

فلائی جناح پاکستان کی نئی کفایتی /لوکاسٹ ایئر لائن کے برانڈ کی شناخت کی رونمائی

فلائی جناح کے رنگ اور لوگو ایک پر جوش جذبہ لیے تسلسل اور تحریک کا اظہار کرتے ہیں۔ایک نئی پاکستانی ائیر لائن جو قابل اعتماد خدمات کی فراہمی اور مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کی نئی کفایتی /لوکاسٹ ائیر لائن ،فلائی جناح نے آج اپنے برانڈ کی شناخت کی رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔اپنے برانڈ کے مختصر نامFJکے ساتھ فلائی جناح نے اپنے برانڈ کی شناخت میں ایک نئی اور ماڈرن ائیر لائن کے جوش و جذبے کی عکاسی کرنے کے لیے شوخ لال رنگ کو اپنایا ہے جبکہ اس کے منفرد فونٹ اور گول شکل کی علامت حرکت اور تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں۔عزم برانڈ کی بنیادی اقدار میں سے ایک ہے،جس کا مقصد صارفین کو حقیقی قدر پیش کرنا اور گول شکل کی علامت حرکت اور تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں۔عزم اس برانڈ کی بنیادی اقدار میں سے ایک ہے،جس کا مقصد صارفین کو حقیقی قدر پیش کرنااور پوری دنیا میں مختلف کمیونیٹیز کو باہم جوڑنا ہے،دوسری قدر اخلاص ہے یعنی دیانت اور بہتری کی کوشش کرتے ہوئے کامیابیاں اور ترقی پانے کی خواہش ،اور جدت پسندی کے تحت مقصد پر توجہ مرکوز رکھنے،باعمل اور مستعد رہتے ہوئے تخلیقی سہولیات کا اظہار کرنا ہے۔فلائی جناح کے لوگو اور برانڈ کی اخلاقی قدروں سے متاثر،طیاروں کی خوب صورتی بڑھانے والے نقش و نگار ایک ایسی جدید ائیر لائن کی عکاسی کرتے ہیں جو پر عزم اور پرجوش ہے اور مسلسل آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔فلائی جناح پاکستان کی چوتھی نجی ائیر لائن ہے،جسے نئی ملازمتیں پیدا کر کے سیاحت اور مہمان نوازی جیسے شعبوں میں فروغ کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردارادا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔اس کی اسپانسر لیکسن گروپ پاکستان کا ایک معروف اور انتہائی جدید ادارہ ہے جس کی اکثریتی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہے۔

فلائی جناح کے چئیر مین اقبال علی لاکھانی نے اظہار خیال کیا کہ فلائی جناح کو ایک برانڈ کے طور پر جس طرح پیش کیا گیا ہے اسے پاکستان میں ہوا بازی کی ضروریات کے ارتقااور پیش رفت کی عکاسی کرنے کے لیے سوچ سمجھ کے منتخب کیا گیا ہے۔فلائی جناح نہ صرف پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کی خدمت کرے گی بلکہ اس کا مقصد ملک کے انفرااسڑکچر،سیاحت ،کاروباری سفر اور نئی ملازمتوں کی تخلیق میں بھی حصہ ڈالناہے۔فلائی جناح ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہمیں فخر ہے کہ مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ کا پہلا اور سب سے بڑا لوکاسٹ کیرئیر آپریٹر عربیہ گروپ اس منصوبے میں ہمارا منارٹی پارٹنر ہے۔ہم ان خدمات کے معیار کے حوالے سے پر اعتماد ہیں جن سے ہمارے صارفین فائدہ اٹھائیں گے۔ائیر عریبہ گروپ جیسے معروف اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ کفایتی/لوکاسٹ ائیر لائن آپریٹرز کی معلومات اور مہارت میں اشتراک سے ہمیں اپنے مقصد کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ہوا بازی کے شعبے میں مقامی افرادی قوت کی تیاری اور ان کی مہارت و ہنر مندی میں اضافہ ائیر عربیہ کے ساتھ ہمارے اشتراک کا نمایاں مقصد ہے۔
فلائی جناح اپنے مقامی ائیر آپریٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے مراحل میں ہے،جس کے مکمل ہونے کے بعد ،ائیر لائن کو پروازیں چلانے کا حق مل جائے گا۔کیرئیر ابتدا میں کراچی سے پورے پاکستان میں ڈومیسٹک روٹس پر خدمات پیش کرے گا اور بعد ازاں اپنے روٹ نیٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دے گا۔

جناب لاکھانی نے اختتام میں کہا ایوی ایشن انڈسٹری ایک مستحکم معیشت اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم شعبہ ہے۔ہوا بازی میں سرمایہ کاری ہمارے شہریوں کو ہوائی نقل و حمل تک قابل اعتماد رسائی فراہم کر کے اہم سماجی فوائد بھی فراہم کرتی ہے جس سے معیار زندگی بہتر ہوتا ہے۔ہم ڈومیسٹک سروسز پر زیادہ فریکوئنسی فراہم کرنے اور پاکستانی شہروں اور دنیا کے درمیان براہ راست پرواز کی مزید خدمات فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔فلائی جناح ایک پرائیویٹ پاکستانی ائیر لائن کے طور پر اس مقصد کو پورا کرنے اور ان امکانات سے فائدہ کے لیے قائم کی گئی ہے جواس وقت ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کے ہوائی نقل وحمل کے شعبے میں موجود ہیں۔

ہوائی نقل و حمل صرف ایشیا اور بحرالکاہل میں 30ملین سے زیادہ ملازمتیں اور GDPاور 684ارب امریکی ڈالر مہیا کرتا ہے۔ایشیا اور برصغیر کے ممالک اقتصادی ترقی میں اضافے کے لیے ہوا بازی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ملکی اور بین الاقوامی رابطوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں،جبکہ مقامی روزگار میں بھی بہت بڑا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ہوا بازی میں مشترکہ منصوبے عالمی سطح پر کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور یہ تیزی سے عام ہو رہے ہیں۔ایک مشترکہ منصوبے کے عمومی ماڈل میں کسی پیرنٹ ائیر لائن گروپ کے شیئرز کم ہوتے ہیں جبکہ مقامی مالکان اکثریتی شیئرز کے حامل ہوتے ہیںاور اس طرح مقامہ معلومات اور عالمی معیار کی ہوا بازی کا ملاپ ہوتا ہے ۔دنیا کے تقریبا تمام ممالک ہوا بازی میں FDi کی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو 49%تک غیر ملکی ملکیت کی اجازت دیتی ہے۔مشترکہ منصوبے معلومات کی منتقلی اور مقامی صلاحیتوں کی نشوونما کے ذریعے بین الاقوامی تجربے،تکنیک اور تربیتی معیارات کو مقامی مارکیٹ میں لا کر انسانی سرمائے کو نمایاں سماجی فائدہ فراہم کرتے ہیں۔

لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ گروپ نے ستمبر2021میں پاکستان میں مشترکہ منصوبے کے تحت ائیر لائن بنانے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ فلائی جناح کفایتی بزنس ماڈل کی پیروی کرے گی اور اپنے کسٹمر ز کو قابل اعتماد آپریشن اور قابل قدر پروڈکٹ فراہم کرے گی۔لانچ کی تاریخ،فلیٹ اور مقامات کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

فلائی جناح ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس اب ایکٹیو ہیں اور انہیں درج ذیل پر فالو کیا جاسکتا ہے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button