تازہ تریننیشنل خبریں

فواد چوہدری اور شفقت محمود کی قومی اسمبلی کے اندر خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ’رازو نیاز‘ کی باتیں کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جو کہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے ، اجلاس تاخیر کا شکا ر ہے لیکن قومی اسمبلی کے فلور سے ایک دلچسپی سے بھر پور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے پر اجلاس ملتوی کیا گیا اور وقفے کے دوران خواجہ سعد رفیق اپنی نشست سے اٹھ کر حکومتی بینچز پر گئے اور فواد چوہدری کو نشست سے اٹھا کر الگ بیٹھ گئے، اس کے علاوہ وہ شفقت محمود کے ساتھ بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔ان کی اس گفت و شنید کے لمحات کو ممکنہ طورپر گیلری میں موجود کسی صحافی یا پھر مہمان نے اپنے کیمرے میں عکسبند کر لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔

بلاول بھٹو بھی چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کا شکریہ ادا کرنے ان کی نشست پر پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button