تازہ تریننیشنل خبریں
اپوزیشن نے سپیکر سے ووٹنگ کرانے کا وقت مانگ لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کیلئے وقت مانگ لیا ۔
نجی ٹی وی” دنیا نیوز "کے مطابق اپوزیشن ارکان سپیکر اسد قیصر کے چیمبر میں گئے اور ان سے ووٹنگ کرانے کیلئے وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ، سپیکر نے اپوزیشن وفد کو وقت مقرر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ، سپیکر کی جانب سے کہا گیا کہ اجلاس شروع ہوجائے تو پھر وقت مقرر کرتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے ان کیمرہ سیشن کی مخالفت کی اور مبینہ دھمکی آمیز خط پر تقریر سننے کیلئے بھی رضا مندی کا اظہار کیا۔