کراچی ( پروموشنل ریلیز) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے کچھ عرصہ قبل خوبصورت ترین ڈیزائن اور لاجواب کیمرہ سسٹم کے ساتھ پاکستان میں اپنا نیا سمارٹ فون V23e متعارف کروایا، جس نے انڈسٹری میں سمارٹ فون فوٹوگرافی کے معیار کو نئی بلندی سے ہمکنار کردیا۔ فوٹوگرافی کی بے مثال صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ویوو اپنے صارفین میں جدید ٹرینڈی ڈیزائنزکے حوالے سے بھی خاص شہرت رکھتا ہے اور اب اس برانڈ نے خاص طور پر V23e کے لیے بالکل نئی کلرسکیم متعارف کروا کر صارفین کو ایک مسحورکن تحفہ دیا گیا ہے۔ سن شائن گولڈ رنگ خصوصی طور پر صارفین کی پسند اور سمارٹ فون کے حوالے سے انکی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوۓ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ویوو کی برانڈ ایمبیسیڈر ہانیہ عامر نے اس حوالے سے نئی کمرشل اور کی ویژولز میں بھی اس نئے رنگ کی تشہیری مہم میں کام کیا ہے۔ V23e کا یہ نیا رنگ اب پاکستان میں فوری طور پر فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے۔
اقتدار بچانے کیلئے ہو سکتا ہے حکومت آج پھر سرپرائز کی کوشش کرے ، مرتضیٰ جاوید عباسی
بے مثال کیمرہ سسٹم
ویوو V23e کا فرنٹ کیمرہ انڈسٹری کے بہترین کیمروں میں سے ایک ہے جسے آٹوفوکس کے ساتھ ساتھ اے-آئی ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ اور ملٹی سٹائل پوٹریٹ جیسے متعدد پوٹریٹ موڈز اور جدید ترین فیچرز سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔ اس 50MP AF Portrait Selfie کیمرہ سے بہترین رنگوں کے ساتھ انتہائی شفاف تصاویر کھینچی جاسکتی ہیں۔
اس میں موجود آئی-آٹوفوکس انتہائی درستگی کے ساتھ صارف کی آنکھوں کی حرکت کا اندازہ لگاتا ہے اور یوں صارفین برق رفتاری سے زندگی کے بہترین لمحات کو یادگار سیلفیز کی صورت میں محفوظ کرسکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ بھی 6 نکاتی ایجنڈےمیں شامل
مزید برآں اس کا ”ڈوئیل ویو ویڈیو“ فیچر ریئر اور فرنٹ دونوں کیمروں سے بیک وقت زندگی کے یادگار لمحات کی ویڈیو ریکارڈنگ کو ممکن بناتا ہے وہ بھی ”شیپس آف ماسک“ اور قابل ترمیم ایسپکٹ ریشو کے ساتھ۔
V23e کا ریئر کیمرہ سیٹ اپ تین کیمروں یعنی 64MP نائٹ کیمرہ، 8MPسپر وائڈ اینگل کیمرہ اور 2MP میکرو کیمرہ پر مشتمل ہے۔ اس کا سپر نا ئٹ موڈ اے-آئی ملٹی فریمزکے ساتھ رات کے وقت میں بھی بہترین کارکردگی دکھا تا ہے۔ نیز یہ سمارٹ فون Bokeh Flare Portrait موڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے جس سے بنائی گئی تصاویر اور بھی شاندار دکھا ئی دیتی ہیں۔ یہ موڈ تاریک ماحول میں روشنی شامل کر دیتا ہے اور یوں رات کے مناظر کی تصویر کشی کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
بہترین کا رکرد گی
ویوو V23e میں 8GB ریم اور 128GB/256GB روم موجود ہے۔ 8GB ریم کو ایکسٹنڈڈ ریم 2.0 کی سہولت کے ذریعے بوقت ضرورت بڑھایا جاسکتا ہے جس سے صارفین 12GB کے برابر ریم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں V23e 4050mAh کی بڑی بیٹری اور برق رفتار 44W فلیش چارج کو سپورٹ کرتا ہے جس سے فون بہت جلد چارج ہو جاتا ہے۔
اقتدار کے غم میں عمران نیازی عدالت پر حملے کر رہا ہے: شہباز شریف
ویوو V23e میں Funtouch OS 12 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جس کی مدد سے صارفین ہوم سکرین کو مکمل طور پر اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس آپریٹنگ سسٹم میں Nano Music Player کا فیچر بھی دستیاب ہے جس کے ذریعے خاص میوزک ایپ پر جائے بغیر صارفین تیزی سے اپنی پسند کا میوزک تبدیل کرتے ہوئے آسانی سے سن سکتے ہیں۔
ٹرینڈ ی ڈیزا ئن
ویوو V23e کا 7.41mm الٹرا سلم فلورائٹ اے جی گلاس ڈیزائن اسے انتہائی پرکشش بنانے کے ساتھ گرفت کے لیے بھی انتہائی مسحورکن اور آرم دہ بنا تا ہے۔ آج ویوو نے V23e کے لیے پہلے سے موجود دو کلر سکیمز "مون لائٹ شیڈو” اور "سن شائن کوسٹ” کے ساتھ اپنی تیسری کلر سکیم "سن شائن گولڈ” متعارف کروادی ہے۔اس رنگ کا انتخاب خاص طور پر اس سمارٹ فون کے فلیٹ فریم ڈیزائن کو مدنظر رکھتے ہوۓ کیا گیا ہے جس کی خوبصورتی اس کی سادگی میں پوشیدہ ہے۔
9اپریل۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں
V23e کے ان تینوں رنگوں کو دیکھا جائے تو مختلف زاویوں پر حرکت دینے پر ان میں کئی حسین رنگوں کی دھنک شامل ہوجاتی ہے جن سے اس کی جاذبیت اور فیشن ایبل سٹائل کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ V23e میں ویو و نے ٹیکنالوجی اور قدرت کو یکجا کر کے”یوزر۔سینٹرک“ ڈیز ائن متعارف کرو انے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔
خاندانِ خلجی۔۔۔۔۔۔(1290ءسے 1320ءتک)
قیمت اور دستیابی
ویوو V23e کا 128GB ورژن 52,999روپے کی قیمت پر جبکہ 256GB ورژن 59,999روپے کی قیمت پر اس وقت پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو خرید سکتے ہیں۔
ویوو V23e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V23e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل (/2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/v23e