نیشنل خبریںتازہ ترین

فرح خان کے خلاف اراضی پر قبضے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف، مدعی کون ہے ؟ جانئے

خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف اراضی پر قبضے کا کیس سول عدالت گوجرانوالہ میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز "کی رپورٹ کے مطابق مدعی حارث میراں نے فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے۔مدعی حارث میراں فرح خان کے شوہر احسن گجر کے چچا زاد بھائی ہیں۔ مدعی کا موقف ہے کہ فرح خان نے ان کی اراضی پر قبضہ کرکے اپنے ہاﺅسنگ سوسائٹی کا این او سی حاصل کیا، فرح خان نے چندا قلعہ کے قریب واقعہ سوسائٹی کا این او سی 2021 میں لیا تھا۔

اقتدار بچانے کیلئے ہو سکتا ہے حکومت آج پھر سرپرائز کی کوشش کرے ، مرتضیٰ جاوید عباسی
انہوں نے موقف اختیار کیاکہ فرح خان گزشتہ 3 سال میں ایک بار بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ فرح خان کو عدالت میں سماعت کے لیے 19 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش ہونا ہے، قبضہ کہ گئی میری 10 ایکڑ اراضی کی قیمت 25 کروڑ ہے۔

فرح خان نے جواب میں ان الزامات کی تردید کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدعی تمام معاملہ میں ہمارے ساتھ تھا، مدعی حارث میراں نے زمین کے بدلے پلاٹس لیے ہیں جس کا ریکارڈ ٹی ایم اے، جی ڈی اے کے پاس موجودہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button