تازہ تریننیشنل خبریں

میں نے وزیراعظم کو بہت پہلے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے بچ کر رہنا، یہ تمہیں پھنسائے گا اور یہی ہوا: بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ہی عمران خان کوپھنسایاہے، عمران خان کوکہاتھا اس شخص سےبچ کررہنا،سپیکرصاحب آپ ان کےجرائم میں شامل ہیں، کپتان آج بھی ایوان میں موجودنہیں ، اپنادفاع نہیں کرسکتا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر کو مخاطب کرکے بلاول کا کہناتھاکہ عدالت کےحکم پرعمل کریں اورووٹنگ کرائیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ” سپیکر صاحب، آپ اس وقت توہین عدالت کررہے ہیں، آئین شکنی بھی کررہے ہیں، عدالت کا حکم ہے کہ کسی اور طرف نہیں جاسکتے ، عدالت نے آپ کو پابند کیا ہے ، توہین عدالت کرتے ہوئے خود بھی نااہل ہوں گے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نہیں ہوا کہ سپیکر کی رولنگ مسترد ہوئی، آپ سے پہلے بھی ایک سپیکر صاحبہ کی رولنگ فارغ ہوچکی ہے”۔

ان کا کہناتھاکہ عمران خان اکثریت کھوبیٹھے ہیں،7مارچ کویہ کہانی ہوئی،8مارچ کوتحریک عدم اعتماد جمع ہوئی،امریکا اورپاکستان کےٹائم میں فرق ہے، امریکا میں 7 مارچ ہے تو یہاں 8 مارچ تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ کپتان بزدلانہ طریقے سےبھاگا،آج بھی موجود نہیں ہے، اتنےسارےجھوٹ ہیں،کتنےآپ کےسامنےلاؤں، وزیراعظم اپنی اکثریت کھوچکےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button