تازہ تریناسلامک کارنر

اتنا چھوٹا سا وظیفہ بھی ہم نہیں کرسکتے تیس سیکنڈ کا وظیفہ

قرآن مجید فرقان حمید پارہ نمبر سات سورہ مائدہ اور اس کی آیت نمبر ایک سو چودہ ربنا انزل علینامائدۃ من السماء تکونُ لنا عیدلاولنا وآخرنا وآیۃ منک وارزقنا وانت خیرالرازقین اس کے پڑھنے کا طریقہ کار یہ ہے

کہ آپ صبح فجر کے بعد اس آیت کو گیارہ مرتبہ پڑھیں اور اس کے بعد آسمان کی طرف اگر آپ کھلی جگہ پر ہیں اگر آپ گھر کے اندر ہیں مسجد کے اندر ہیں کسی اور جگہ پر ہیں

جیسے خواتین اندر ہوتی ہیں تو چھت کی طرف آسمان کا تصور کر کے اوپر کی طرف پھونک مار دیں ایسے ہی ہر فرض نماز کے بعد اس آیت کو سات مرتبہ آپ نے پڑھنا ہے اگر آپ چاہتے ہیں آپ کے رزق میں برکت ہو آپ کے رزق میں کشادگی ہو آپ کے گھر میں پیارو محبت اور الفت پیدا ہوجائے آپ کو جاب اور ملازمت مل جائے جاب میں ملازمت میں ترقیاں مل جائیں آپ اگر مقروض ہیں قرضوں کی ادائیگی ہوجائے

تمام مالی امور کے لئے رزق کے لئے رزق کے تمام اسباب کے لئے تیر بہدف عمل ہے اور یہ ایک ایسی آیت ہے کہ تمام معاملات کے لئے نسخہ اکسیر ہے ہر فرض نماز کے بعد جیسے ہی آپ سلام پھیریں اور اپنے اذکار کے بعد اس آیت کو سات مرتبہ پڑھ لیں یہ آپ کی زندگی میں ایسی تبدیلی لائے گی کہ آپ حیران ہو جائیں گے اس کے ساتھ یہی

عمل آپ نے یہی آیت آپ نے عشاء کے بعد یعنی سونے سے قبل کوشش یہ کریں عشاء کی نماز کے بعد سونے سے پہلے وضو کر لیں پھر آپ کا وضو ہے تو دو رکعت نماز صلوۃ الحاجت صلوۃ التوبہ اور صلوۃ الشکر تینوں نیتیں کرلیں نفل اداکریں اس کے بعد آپ نے اللہ رب العزت کے اسماء الحسنیٰ یا رزاق یافتاح یاوھاب سور مرتبہ پڑھ لیجئے اور اس کے بعد گیارہ مرتبہ وہی بالا آیت پڑھ لیجئے اور اللہ کے حضور دعا مانگئے

یہ عمل اگر آپ روزانہ معمول بنا دیں گے آپ اس کے بعد دیکھئے گا آپ کے رزق میں اللہ رب العزت کیسی برکتیں عطافرمائیں گے بہت ہی مجرب آزمودہ اور تیر بہدف عمل ہے ان تمام افراد کے لئے جو مقروض ہیں جن کے کاروبار نہیں چلتے یا جو رزق اور مالی پریشانیوں میں مبتلا ہیں ان کے لئے تیر بہدف عمل ہے اس کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیجئے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے

حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button