تازہ تریننیشنل خبریں

” ووٹنگ ووٹنگ اور ووٹنگ” حمزہ شہباز بھی میدان میں آگئے

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور پاکستان کا اس وقت ایک ہی مطالبہ ہے ووٹنگ ووٹنگ اور ووٹنگ۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا "عمران خان کے ذہنی خلل کے باعث ملک ایک ہفتے سے ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے۔عمران خان اور ان کے حواریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آئین و قانون اور پارلیمان کو ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔عمران خان نے پاکستان کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کے حیلے بہانوں کے باعث ابھی تک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو سکی۔سپیکر کو یاد دلا دوں کہ ان کا عہدہ پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہے۔خدارا پاکستان پر رحم کریں اور اکثریت کے سامنے سر تسلیم خم کریں۔”انہوں نے کہا "عوام اور پاکستان کا اس وقت ایک ہی مطالبہ ہے ووٹنگ ووٹنگ اور ووٹنگ۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button