تازہ تریننیشنل خبریں

” خدارا اپنے حمایتیوں کو مزید شرمندہ نہ کریں” کامران خان کی عمران خان سے سٹیپ ڈاؤن کی اپیل

صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے وزیر اعظم عمران خان سے سٹیپ ڈاؤن کرنے کی اپیل کردی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا "عمران خان صاحب آپ مشکل سے 2018 والی مقبولیت کے قریب پہنچے ہیں اسے ہوا میں نہ اڑائیں، آپ کےحمایتی با آسانی بک گئے، آپ قومی اسمبلی میں اکثریت کھو بیٹھے، سپریم کورٹ آپ کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے، برائے مہربانی اقتدارچھوڑ دیں، اپنا مقدمہ آئندہ الیکشن میں لڑیں۔”

انہوں نے مزید کہا ” عمران خان کو تو سمجھ میں نہیں آرہا ان کے معتمدین و نائیبین کے بھی دماغ ماؤف ہوگئے ہیں ، آپ لوگ آئینی، قانونی، جمہوری، اخلاقی اور سیاسی حق حکمرانی کھو بیٹھے ہیں، ہر گزرتا لمحہ گواہی دے رہا ہے کہ اب آپ اپوزیشن سے نہیں پاکستان سے انتقام لینا چاہتے ہیں، خدارا اپنے حمایتیوں کو مزید شرمندہ نہ کریں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button