تازہ تریننیشنل خبریں

آئین توڑنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے کھول دیے گئے

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدر آمد نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے کھول دیے گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری نے سارے سٹاف کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی متعلقہ برانچز کو رات 10 بجے کھول دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کے حوالے سے درخواست دائر کی جائے گی جس کی اسلام آباد ہائیکورٹ فوری سماعت کرے گی۔اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے کھولنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button