
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پڑوسیوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ شیئر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم جمائما نے معروف اسلامی سکالر، امام شیخ ابراہیم موگرہ کے پڑوسیوں کے حقوق پر ایک بیان کی ویڈیو کو شیئر کیا اس کی کیپشن میں انہوں لکھا کہ امام شیخ ابراہیم موگرہ رمضان کے اختتام پر مقامی چرچ میں ایک خطبہ دے رہے ہیں ۔ اس پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے حدیث مبارکہ شیئر کیا جس کا مفہوم یہ ہے ’’”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "وہ مسلمان ہم میں سے نہیں ہے ،اگر اس کا پڑوسی اس کے ہاتھ اور زبان کے نقصان سے محفوظ نہ ہو”۔
… “The Prophet Mohammad said, “He or she is not one of us (meaning, is not a Muslim) if their neighbour is not safe form the harm of the hands and the tongue”
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 8, 2022