پاکستانٹاپ ٹین

’’میاں منشاء کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلنا پانچ چھ ارب روپے نکلے ہیں‘‘ وزیر اعظم شہباز شریف کی بات پر تقریب کشت زعفران بن گئی ، مسکراہٹیں اور قہقہے بکھر گئے

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی چاروںصوبوںمیں سلیم میموریل ہسپتال کی طرز پر منصوبوں کے قیام کیلئے معروف صنعتکار میاںمنشاء سے پانچ سے چھ ارب کے فنڈز دینے کی انتہائی دلچسپ انداز میںدرخواست سے تقریبکشت زعفران بن گئی ۔ وزیرا عظم شہباز شریف نے سلیم میموریل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ میاں منشاء صاحب نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے میری ان سے درخواست ہے کہ باقی صوبوںمیں بھی اسی طرز کے ہسپتال بنائیں،آپ کی پہلے بھی بہت عزت ہے اور لوگ آپ کی مزید عزت کریں گے اور آپ

کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔امید ہے آپ اس کیلئے اپنے خزانے کے منہ کھولیں گے ،آپ چپ کر کے پانچ چھ ارب نکال دیں یہ کام ہو جائے گا،میاں صاحب کے لئے یہ رقم ایک قطرہ ہے ،آپ نے پاکستان کی پہلے بھی بڑی خدمت کی ہے ،ان کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلنا کہ پانچ چھ ارب روپے نکلے ہیں۔وزیر اعظم کی انتہائی دلچسپ انداز میں درخواست پر خود میاں منشاء اورتقریب کے دیگر شرکاء مسکراہتے اور قہقے لگاتے رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button