پاکستان

پی ٹی آئی کا یورپی یونین کی روس کی شرائط پر تیل وگیس خریداری پرآمادگی کااظہار

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عالیہ حمز ہ نے یورپی یونین کی روس کی شرائط پر تیل وگیس خریداری پرآمادگی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپین کمیشن اتھارٹیز نے پورپین ممالک کو روس سے تیل و گیس کی ادائیگی ڈالر کی بجائیروسی کرنسی روبل میں کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ غلاموں بھکاریوںکیلئے اس میں سبق ہے کہ سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے، اپنے ایک بیان میں عالیہ حمزہ نے کہاکہ کیاامریکہ نافرمان یورپ کو اس معاملے میں کچھ نہیں کہے گا،معاف کردیگا یا رجیم چینج کریگا ۔

غلاموں بھکاریوں کے لیے اس میں سبق ہے کہ سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے، دنیا اپنے ملک عوام کے مفاد کے لیے روس کی شرائط پرپرآمادہ، ہم امریکہ کے سامنے ایک خط پہ نیوٹرل ہوگئے، پیوٹن کے ساتھ قوم اور فوج سینہ تان کے کھڑی ہے۔ ہماری قوم تو عمران خان کے ساتھ، جن کا ساتھ کھڑا ہونا ضروری تھا انہوں نے پیٹھ میں خنجر گھونپا، خان ہوتا ہم بھی روس سے سستا تیل و گندم لے رہے ہوتے۔انہوںنے کہاکہ آزاد خارجہ پالیسی عوام کے مفاد میں ہے اور ایسا کرنے کے لیے کپتان جیسا جگر چاہیے، اس لیے عوام کا فیصلہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، عالیہ حمزہ نے سابقہ اور اپنی حکومت کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے دور میں 4 لاکھ والا حج موجودہ حکومت میں 10 لاکھ روپے کا ہو گیا ۔ کپتان کے دور میں لوڈ شیڈنگ زیرو، اب دس دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی۔ امپورٹڈ حکومت کے پہلے ہی ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، ڈالر کی اڑان، روپیہ تاریخی پستی کا شکار ہے، شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سٹاک ماکیٹ گر گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی ایوان ہائے صنعت وتجارت نے معاشی ایمرجنسی کا مطالبہ کر دیا ہے، امپورٹڈ حکومت میں سستے داموں گندم کی فراہمی بند، 10 کلو والے آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہو گیا۔ چینی، گھی، دالیں مہنگی ہو چکی ہیں۔ امپورٹڈ حکومت پٹرولیم بم گرانے کو تیار ہے، گھی کی قیمت 500 روپے فی کلو، مرغی کی قیمت بھی 5 سو تک پہنچ چکی۔ امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسی سے ڈیزل ناپید، کسان رل گیا ہے، ڈی اے پی کی فی بوری قیمت میں 1000 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، بجلی ایک مہینے میں 3 بار مہنگی کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button