پاکستان

چوہدری سرور کا دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ ، معاملات طے پا گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے، چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کاانتخاب بھی لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب لاہور کے علاقے شاہدرہ کے حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور عمرے کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی

تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا۔ذرائع کے مطابق دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی، نواز شریف سے ملاقات کے دوران ن لیگ اور چوہدری سرور کے درمیان سیاسی معاملات طے پائے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے آخری دنوں میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔جس کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button