پاکستان

بابر اعظم کو ٹنڈولکر،پونٹنگ اور کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کیلئے کتنے رنز درکار ہیں؟دنیائے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بننے کے قریب

ملتان (آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے تین میچز میں 98رنز درکار ہیں جو سچن ٹنڈولکر ،رکی پونٹنگ ،ویرات کوہلی سمیت دنیاے کرکٹ کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ بابر اعظم نے ورلڈ کپ سپر لیگ میں اب تک 902 رن بنائے ہیں، وہ اگر سیریز میں 98 رنز بنا لیتے ہیں تو ایک ہزار رنز تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سپر لیگ کے 12 میچوں میں اب تک 90 کی اوسط سے 902 رنز بنائے ہیں جس میں پانچ سنچریاں اور تین نصرف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے 158 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔بالنگ میں آسٹریلیا کے لیگ سپنر ایڈم زمپا اور آئرلینڈ کے کریگ ینگ مشترکہ طور پر نمبر ایک پر ہیں، اب تک دونوں نے 28، 28 وکٹیں لی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button