پاکستان

عامر کے پرسنل سیکرٹری نے مجھے صلح کی دعوت دی تھی، شوہر کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ کا دعویٰ

کراچی (این این آئی) معروف سیاست داں عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سابق اہلیہ دانیہ ملک کی پوسٹ سامنے آگئی۔عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر سابق شوہر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

دانیہ ملک نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔ دوسری جانب انسٹاگرام پر دانیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس خبر نے مجھ پر غم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں کیونکہ کچھ دن پہلے عامر کے پرسنل سیکرٹری کی طرف سے مجھے صلح کی دعوت دی گئی جس پر میں نے ان کی بات مانتے ہوئے مزید پیشی لی لی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ وہ آج مجھے بیوہ بنا کر چلا گیا اللہ مرحوم شوہر کے درجات بلند فرمائے۔ دوسری جانب ایم این اے عامر لیاقت حسین کے ڈرائیور جاوید نے کہا ہے کہ انہوں نے عامر لیاقت کے اہلخانہ کو انتقال کی اطلاع دی، اہلخانہ نے کہا گھر جا ؤاور پولیس کو بیان ریکارڈ کراؤ۔عامر لیاقت کے ملازم ممتاز کے مطابق گھر میں اچانک جنریٹر کا دھواں بھرا تو میری سانس بند ہوئی، ڈرائیور جاوید کی آواز آئی کہ عامر لیاقت کی طبیعت خراب ہو رہی ہے۔ملازم ممتاز نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ میں ڈرائیور جاوید اور عامر لیاقت گھر میں موجود تھے، 2 گھنٹے سے بجلی بند تھی، جنریٹر چل رہا تھا۔ممتاز نے اپنے بیان میں بتایا کہ اچانک جنریٹر کا دھواں بھرا تو میری سانس بند ہوئی، میں گھر کا مرکزی دروازہ کھول کر باہر آیا، پھر ڈرائیور جاوید کی آواز آئی کہ عامر لیاقت کی طبیعت خراب ہو رہی ہے۔ملازم ممتاز کے مطابق ڈرائیور جاوید کے ساتھ مل کر میں

نے عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی جس کے بعد ہم کمرے میں داخل ہوئے تو عامر لیاقت صوفے پر بے ہوش پڑے تھے۔ممتاز نے بتایا کہ ہم نے عامر لیاقت کی حالت دیکھ کر پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی۔ملازم ممتاز کے مطابق ہم نے جنریٹر ایک ہفتہ قبل ہی خریدا تھا، لیکن کچھ دنوں سے خراب چل رہا تھا۔عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے

کہا کہ 7 سال سے عامر لیاقت کے ساتھ کام کررہا ہوں، دھواں بھرنے سے میری اور عامر بھائی کی طبیعت خراب ہوئی۔ڈرائیور جاوید نے کہا کہ میں نے ممتاز اور باہر موجود دکانداروں کو آواز دی، ہم واپس عامر لیاقت کے کمرے میں ان کے پاس پہنچے تو وہ گرے ہوئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو کو فوری بلایا اور انہیں اسپتال منتقل کیا، میں ایمبولینس میں عامر لیاقت کے ساتھ تھا، اسپتال جاکر معلوم ہوا کہ وہ انتقال کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button