پاکستان
ٹکٹس خریدیں لیکن سیٹیں نہیں ملیں، ریلوے سٹیشن پر مسافروں نے ٹرین روک لی
اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد کے گولڑہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین میں سیٹس نہ ملنے پر مسافروں کا احتجاج، مسافروں نے ٹرین کو ٹریک پر روک دیا۔ ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی، جس میں ٹکٹ لینے کے باوجود مسافروں کو سیٹس نہ ملیں، جس کے بعد مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئے اور ایک گھنٹے تک ٹرین رکی رہی۔ریلوے سٹیشن کے عملے اور ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو ٹرین سے اتارا اور ٹریک سے ہٹایا، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹکٹس کے پیسے واپس کردیئے گئے ہیں، مسافروں کے احتجاج ختم کرنے پر ٹرین کو روانہ کیا گیا ۔