پاکستان
چیئرمین سینیٹ کو غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل
جدہ (آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل بھی دیکھا ۔ انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں کچھ وقت کے لئے حصہ لینے کا کا بھی شرف حاصل ہوا ہے ۔ اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں حصہ لینا میرے لئے سعادت کی بات ہے۔ انہوں نے کہا پاک سعودی تعلقات اسلامی رشتوں میں مضبوط بندھے ہیں۔