”حضور نبی کریم ؐ کی پسندیدہ ترین ایک چیز مہینے میں3 بار استعمال کریں اور ہر بیماری سے محفوظ رہیں“
حضور نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ مسلمانوں سمیت پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے ۔ آپؐ کی تمام عادات میں ہزار ہزار باتیں اور حکمتیں پوشیدہ ہو تیں جن پر آج کی سائنس کی ریسرچ جاری ہے ۔ حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا جو شخص ہر مہینے تین دن شہد پیے اسے کوئی بڑی تکلیف نہ ہو گی۔ جدید تحقیق
کے مطابق یہ بات تسلیم کی گئی ہے کہ شہد بہت سی بیماریوں کی کامیاب دوا ہے ۔ مثلاً جسم اور خاص طور پر پھیپھڑوں کے لئے قوت بخش ہے ۔ دل کے لئےفرحت بخش ہے کھانسی، دمہ،فالج،لقوہ اورسردی سے لاحق ہونے والے امراض میں مفید ہونے کے علاوہ خون صاف کرنے میں بہت اہمیت رکھتی ہے ۔
کھجور:
کھجور اہل عرب عموماً خوراک کےطور پر استعمال کرتے تھے ، حضور نبی کریمؐ نے کھجور کی بڑی تعریف فرمائی خصوصاً عجوہ کھجور کی۔حضور نبی کریمؐ کو کھجور بہت زیادہ پسند تھی اور اس کا بہت استعمال فرماتے تھے۔رسولؐ کا ارشاد ہے کہ جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ایک اور جگہ ارشاد ہے عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔فوائد: کھجور ایک مقوی غذا ہے۔ سب پھلوں میں سے زیادہ توانائی بخش ہے۔ جسم انسانی کو جس قدر حیاتین کی ضرورت ہوتی ہے اسی قدر کھجور میںہے۔ کھجور جسم کو فربہ کرتی ہے۔ صالح خون پیدا کرتی ہے۔ سینہ اور پھیپھڑوں کو قوت بخشنے کے لیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔
روغن زیتون:
حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ نے روغن زیتون کو بہت پسند فرمایا ہے، نبی کریم روٹی کو روغن زیتون سے چوپڑ کر تناول فرمایا۔قرآن میں زیتون کا ذکرآیا ہے ،رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کا تیل کھاؤ اور مالش میں استعمال کرو۔ اس لئے کہ وہ مبارک درخت سے پیدا ہوتا ہے۔فوائد:زیتون کا تیل دنیا کاواحد تیل ہے، جو چربی میں تبدیل نہیں ہوتا یہ امراض قلب اور موٹاپے سے بچنے کیلئےانتہائی مفید ہے، روغن زیتوںاستعمال کرنے والے افراد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتےہیں۔زیتون جوڑوں اورپٹھوں کے درد، سانس کی بیماریوں، کولیسٹرول کےمسائل، بلڈ پریشر، گردوں کےامراض، موٹاپے اورفالج سمیت مختلف امراض سے انسان کو محفوظ رکھنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔
دودھ:
دودھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذا رہی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ بہت پسند تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر گائے اور بکری کادودھ استعمال فرماتے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: کوئی چیز ایسی نہیں جو طعام اور مشروب دونوں کا کام دیتی ہو، سوائے دودھ کے۔حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ گائے کے دودھ کو اپنے لئے لازم قرار دے دو، کیونکہ یہ شفا بخش ہے اور اس کا گھی دوا ہے۔فوائد:حضرت انسان کے لیے ایک مکمل غذا ہے اور اس سے بہتر غذا شاید ہی ہو۔ دودھ میں جسم کیضرورت کے مطابق تمام اجزا موجود ہیں جن سے جسم صحت مند رہ سکتا ہے اور اس کی نشونما صحیح ہو سکتی ہے۔ جن علاقوں کے لوگ دودھ استعمال کرتے ہیں ان کی عمریں زیادہ ہوتی ہیں۔
شہد:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شہد بہت پسند تھا۔ اور اس کا بہت استعمال فرماتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہد پسند فرماتےتھے۔ شہد کی شفا بخشی کا ذکر قرآن میںبھی آیا ہے اور اسےموت کے علاوہ ہر مرض کا علاج قرار دیا گیا ہے۔فوائد:شہد کے بارے میں یہ بات طے شدہ ہے کہ یہ بہت سے امراض میں مفید ہے۔ اور اس کا استعمال جسم کو امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ تمام تر کاوشوں کے باوجود اب تک شہد کا متبادل تلاش نہیں کیا جا سکا۔ شہد کی ایک خوبی اس کے رس کا جلد اثر کرنا اور قدرتی انٹی بایوٹک ہونا ہے۔ یہ حلق سے نیچے اترتے ہی خون میں شامل ہو جاتا ہے۔ نوزائیدہ بچے سے لے کر جاں بلبمریض تک سب کے لئے غذا اور دوا ہے۔