اسلامک کارنر

یَامُتَکَبِّرُ 313 مرتبہ پڑھنے سے ہر مقصد میں کامیابی

حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرما تے ہیں کہ ایک دن میں ایک عا بد نو جوا ن کے ہمرا ہ بصرہ کے با زا رو ں اور گلیو ں میں چکر لگا رہا تھا کہ ہم ایک طبیب کے پا س پہنچے جو کر سی پر بیٹھا ہوا تھا ۔ ا س کے سامنے مر د، عورتیں بچے ہاتھ میں بوتلیں لیے کھڑے تھے۔ ان بو تلو ں میں پانی تھا ان میں سے ہر ایک حکیم صاحب سے اپنی بیماری کا علا ج دریا فت کر رہا تھا ۔ یہ نو جوان حکیم کی

طر ف بڑھا اور کہنے لگا حکیم صاحب کیا آپ کے پا س کوئی ایسی دوا بھی ہے جو گنا ہو ں کو دھو ڈالے اور دلو ں کی بیماریا ں ٹھیک ہو جائیں ۔ حکیم صاحب نے کہا جی ہا ں ۔ تو نو جوان نے کہا کہ اچھا پھر دیدیجئے ۔حکیم صاحب نے کہا دس چیزیں مجھ سے حاصل کر لے ۔تو اضع کے درخت کی جڑوں کے ساتھ فقر کے درخت کی جڑیں لے لے اور توبہ کا ہلیلہ اس میں ڈال دے۔ پھر اس کو رضا کی کھر ل میں ڈال دے۔ پھر قنا عت کے ہا ون دستے سے اسے کو ٹ دے ۔ پھر اس کو تقویٰ کی دیگ میں ڈال دے اور حیا کا پانی اس میں ملا دے اور محبت کی آگ سے اسے جو ش دے دے اور پھر شکر کے پیا لے میں اس کو نکال دے اور امید کے پنکھے سے اس کو ہوا دے (یعنی ٹھنڈا کر ) پھر اس کو حمد کے چمچے سے پی لے۔ جب آپ اس طر ح کر لیں گے تو دنیا اور آخرت کی ہر بیماری اور

مصیبت سے آپ کو فا ئدہ ہو جائے گا۔ فائدہ ہی نہ ہو گا بلکہ بیماریا ں بھی دور ہو جا ئیں گی ۔حضرت ابراہیم بن ادہم رحمتہ اللہ علیہ سے پو چھا گیا کہ اللہ تعالیٰ کا ار شا د ہے ۔ اُدعُونِی ٓاَستَجِب لَکُم مجھے پکا ر و میں قبول کر وںگا لیکن ہم دعا مانگتے ہیں وہ قبول نہیں ہو تی۔ فرمایا دعائیں کیسے قبول ہو ں تمہا رے دلو ں کی دس چیزیں مر گئی ہیں تم نے اللہ تعالیٰ کو پہچان لیا لیکن اس کا حق ادا نہیں کیا تم نے اللہ تعالیٰ کی کتا ب پڑھی لیکن اس پر عمل نہ کیا ابلیس ملعون سے دشمنی کا دعویٰ تو کیا لیکن اس سے دوستی کی پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کا دعویٰ تو کیا لیکن ان کی سنتو ں کو یکسر چھوڑ رکھا ہے جنت کی محبت کا دعویٰ تو کیا لیکن اس کے لیے عمل نہ کیا جہنم سے خوف کا دعویٰ تو کیا لیکن گنا ہو ں سے با ز نہ آئے موت کے حق ہو نے کا دعوی تو کیا لیکن اس کی تیا ر ی نہ کی

دوسرو ں کے عیو ب تلا ش کرنے میں تو مشغول ہو گئے اور اپنے عیو ب کی اصلا ح چھو ڑ دی اللہ تعالیٰ کا دیا ہو ا رزق کھا تے ہیں لیکن شکر کرنا چھوڑ دیا مُر دو ں کو اپنے ہاتھوں سے دفن کر تے ہیں لیکن عبر ت حاصل نہیں کر تے۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے کے لئے اگراللہ کو اللہ کے بہترین ناموں سے پکارا جائے تو دعا جلدی قبول ہوتی ہے المُتکَبر کو 313 مرتبہ پڑھ کر اللہ پاک سے دعا کی جائے تو دعا فوراقبول ہوجاتی ہے اور ہرمقصد میں کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button