مریم نواز کے مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب، مریم اورنگزیب نے شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز 11 جولائی سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب کریں گی۔
جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری کر دیا
۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نواز 11 جولائی سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب کریں گی
۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 11 جولائی کو ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ 12 جولائی کو جھنگ
، 13 جولائی کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔مریم اور نگزیب کے مطابق 14 جولائی کو خوشاب اور راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کریں گی۔
۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق 15 جولائی کو لاہور اور ملتان کا دورہ کریں گی اور اجتماعات سے خطاب کریں گی۔