پاکستان

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کرپشن کی نذر ہو گیا ، وزیراعظم شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ

مظفرآباد(این این آئی)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کرپشن کی نذر ہو گیا ۔385ارب روپے کا منصوبہ 785ارب روپے سے تجاوزکرنے کے باوجود پائے تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ جس کی تکمیل سے 969میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی تھی ناقص میٹریل کے باعث ٹنل بیٹھ گیا

جس سے بجلی کی ترسیل بند کردی گئی۔ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی گئی جس میں واپڈا ،مقامی ٹھیکیدار شامل تھے نے مل کر کرپشن کی جس کی وجہ سے پاکستانی قوم کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ان خیالات کااظہار معروف کاروباری سماجی شخصیت الحاج خورشید بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پرکرپشن کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ قومی منصوبے کے ساتھ کوئی کھلواڑ نہ کرسکے۔یاد رہے کہ اسکی منصوبے کی تکمیل پر اصل لاگت سے زائد رقم یعنی 785ارب روپے سے ممکن ہوئی،ارباب اختیار، بین الاقوامی قومی اور مقامی کمپنیوں افراد نے مل کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا اب منصوبے کی ٹنل میں دراڑیں پیدا ہو گئی ہیں چار سال کے مختصر عرصے میں بجلی کی پیداوار کا متاثر ہونے لمحہ فکریہ ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کل منصوبہ کی چھتر کلاس سائیٹ کا وزٹ کریں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم ایسے کرداروں کو سخت سزا کے احکامات جاری کریں جنہوں نے قومی اہمیت کے منصوبے کی تعمیر میں کھلواڑ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button