پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان انتہائی اہم ٹیلی فون فونک رابطہ

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فون فونک رابطہ ہوا

جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو عید الاضحی کی مبارک دی وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے برادر عوام کو بھی

عید کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاامیر قطر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کو عید الاضحی کی مبارک

اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا ۔دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بہترین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا

قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی و معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور قریبی رابطہ استوار رکھنے

اور مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ مشترک عقیدے،

ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات پر مبنی قطر اور پاکستان کے درمیان خوش گوار قریبی تعلقات استوار ہیںقطر 2 لاکھ پاکستانیوں کا مسکن ہے جو قطر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button