داڑھی رکھنے کا وظیفہ انشاء اللہ چند دنوں میں اللہ تعالیٰ داڑھی رکھنے کی توفیق عطا فرمادیں گے
اردو نیوز! حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة الله علیہ نے داڑھی رکھنے کے بارہ میں ایک آسان طریقہ بیان فرمایا ھے وہ یہ کہ جب آپ ڈاڑھی منڈائیں تو رات کو سوتے وقت یہ دعا کریں کہ یاالله مجھ سے سخت گناہ سرزد ہوا ھے میں نادم ہوں مجھے ڈاڑھی رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں ، پھر اگلے دن ڈاڑھی منڈائیں تو
رات کو اسی گناہ کا اعتراف اور توفیق کی دعا کریں اس طرح چند دنوں میں الله تعالی داڑھی رکھنے کی توفیق عطا فرمادیں گےان شاءالله داڑھی سنت ھے اور سنت سے اجتناب دراصل اپنی صحت سے اجتناب ھے برلن یونیورسٹی کے ڈاکٹر مور نے شیو بلیڈ اور صابن پر برسوں تجربات کے بعد جو نتائج اخذ کئے ہیں ۔ ان کو ماہنامہ صحت دہلی نے کچھ یوں بیان کئے ہیں شیو سے جتنا زیادہ نقصان جلد کو پہنچتا ھے شاید ہی جسم کے کسی اور حصے کو پہنچتا ہو دراصل شیو کا نشتر آدمی کی جلد کو مسلسل رگڑتا رہتا ھے ہر آدمی کی خواہش ہوتی ھے کہ چہرے پر ایک بھی بال موجود نہ ھو کہ چہرے کے حسن اور نکھار میں کمی واقع نہ ھو بار بار ایک تیز استرے یا بلیڈ سے جلد کو چھیلا جاتا ھےجس سے چہرے کی جلد حساس ھو جاتی ھے
طرح طرح کے امراض کو قبول اور حصول کی صلاحیت پیدا کر لیتی ھے کند استرا یا بلیڈ چہرے پر پھیرنے میں زیادہ طاقت استعمال کرنا پڑتی ھے جس سے جلد پر زخم ہو جاتے ہیں یہ زخم آنکھوں سے نظر نہیں آتے لیکن ان کی جلن کا احساس ہوتا رہتا ھے جب جلد پر کوئی خراش ا جائے تو جراثیم کو داخلے کا راستہ مل جاتا ھے ۔ اس طرح داڑھی مونڈنے والا طرح طرح کے امراض میں مبتلا ہو جاتا ھے۔آپ نے فرمایا (ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے) کہ داڑھی کو لبوں کے نیچے سے گِنا جائیگا، اس چیز کا حوالہ دیں۔آپ نے فرمایا کہ مُلا علی قاری نے (مسند امام اعظم ابو حنیفہ) کی شرح میں فرمایا کہ داڑھی کو ایک مُشت رکھنا مستحب ہے ، واجب نہیں۔ برائے مہربانی اس چیز کا مع حوالہ کے ساتھ میں تفصیل سے جواب دیں۔آپ نے فرمایا کہ
حضور (علیہ السلام) اور صحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین) ایک مُشت سے زیادہ داڑھی ہونے پر کٹوا دیتے تھے برائے مہربانی آپ چند احادیث سے یہ بات واضح کریں اور اس چیز کا حوالہ دیں۔آپ نے فرمایا کہ فقہاء کرام (فتح القدیر وغیرہ میں) نے فرمایا کہ نماز فاسق و فاجر کے پیچھے بھی ہو جاتی ہے، برائے مہربانی اس چیز کا مع حوالہ کے ساتھ میں تفصیل سے جواب دیں۔آپ نے فرمایا کہ صحیح بخاری میں ہیں کہ باغیوں اور بلوائیوں نے مسجد نبوی پر ناجائز قبضہ کیا تب بھی حضرت سیدنا عثمان غنی (رضی اللہ عنہ) صحابہ سے فرمایا کہ اگر جماعت سے نماز ملے تو ان لوگوں کے پیچھے بھی نماز پڑھ لو۔ اس چیز کا حوالہ دیں۔آپ نے فرمایا کہ داڑھی رکھنا سنت موکدہ ہے لیکن بریلوی حضرات داڑھی کو واجب کہتے ہیں۔
اس چیز کا حوالہ دیں۔آپ نے فرمایا کہ فقہاء کرام نے داڑھی کو زیادہ بڑھانے پر جس کے سبب داڑھی کی زینت جاتی رہے اس کو مکروہ کہا اور مونچھو کو جڑ سے کٹانے کو بھی مکروہ کہا اور جو شخص داڑھی ایک دم باریک رکھے تو فقہاء نے اسے بھی مکروہ جانا۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین