پاکستان

’’پاکستان سب پر بازی لے گیا‘‘ اب صرف 45 منٹ میں کینسر کا علاج ممکن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو کراچی کے جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) کا شمار ملک کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔لیکن اب اس ہسپتال کے شعبہ ’ریڈیو لاجی‘ میں ’سائبر نائف‘ نامی ایک نیا شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے،

جو موضی مرض کینسر کے علاج کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔شعبہ سائبر نائف میں کینسر کے مریضوں کا روبوٹ کے ذریعے صرف اورصرف 30 سے 45 منٹ میں آپریشن کیا جاتا ہے، وہ بھی مریض کے جسم کو قینچی یا دیگر آلات سے کاٹنے اور اس کے کپڑے تبدیل کیے بغیر۔جناح ہسپتال میں نجی فلاحی تنظیم پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن، سندھ حکومت ، پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اور دیگر مخیر حضرات کی امداد سے 40 کروڑ روپے مالیت کا سائبر نائف روبوٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جو تمام طرح کے کینسر کے مریضوں کی سرجری کرنے سمیت کینسر کی شناخت کا کام کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سائبر نائف روبوٹ سسٹم کے 250 سے بھی کم سسٹم موجود ہیں، جن میں سے ایک جناح ہسپتال میں بھی نصب کیا گیا ہے۔ان جدید طبی روبوٹ کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، جب کہ امریکا جیسے ممالک میں ان کے ذریعے کینسر کے مریضوں کی سرجری 50 سے 90 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ میں ہوتا ہے، لیکن پاکستان میں یہ علاج مفت ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button