پاکستان
مختلف شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند پیمرا کے حکم پر کاروائی ہوئی ، انتظامیہ کا الزام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیمرا نے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد کراچی، اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات حکومتی میڈیا سیل کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی چینل کو بند یا نمبر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند کی جارہی ہیں۔