پاکستان

عدم اعتماد سے دو دن قبل عمران خان کے تبادل کیلئے مجھے پیشکش کی گئی ، اسد عمر کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے مجھے عمران خان کا متبادل بننے کی پیشکش کی گئی،

انہوں نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے مجھے عمران خان کا متبادل بننے کی پیشکش کی گئی، تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل دو لوگوں نے بنی گالہ میں ان سے ملاقات کی اور مجھے عمران خان کا متبادل بننے کی پیشکش کی

۔جس پر میں نے ان کو فوری جواب دیا کہ کیا آپ لوگوں کا دماغ خراب ہوگیا ہے، عمران خان کے بغیر تحریک انصاف ہے کیا؟ پیشکش کرنے والوں کا نام نہیں بتا سکتا،

ہاں ان لوگوں کا تعلق فوج سے نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ فریش مینڈیٹ والی حکومت کو آرمی چیف تعینات کرنا چاہیے،

فائدے کیلئے آرمی چیف تعینات کرنے والوں نے پاکستان کی تاریخ نہیں پڑھی۔

بلواسطہ یا بلاواسطہ مداخلت کرنے والے آرمی چیف کو اسی وزیراعظم نے لگایا جس کی حکومت میں مداخلت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button