پاکستان

شعیب اختر کی شیطان کو 100 میل فی گھنٹہ کے غصے سے کنکریاں مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے فریضہ حج کے دوران بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ احرام پہنے ہوئے شعیب اختر جمرہ کبریٰ یعنی بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں یعنی اسےکنکریاں مارہے ہیں۔ شعیب اختر نے شیطان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کو چھوڑنا نہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ‘رفتارکی پیمائش تو نہیں کی تاہم غصہ ضرور 100 میل فی گھنٹہ تھا’۔خیال رہے کہ شعیب اختر بھی ان 10 لاکھ خوش نصیب مسلمانوں میں شامل ہیں جنہوں نے رواں برس حجِ اکبر کی سعادت حاصل کی ہے۔ وہ سعودی عرب کے سرکاری مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کرنے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button