پاکستان

عوام کیلئے بری خبر،پنجاب میں نئے بحران کا خطرہ

مکوآنہ (این این آئی )پنجاب میں آٹے کے بحران کا خطرہ ،محکمہ خوراک نے گندم کے اجرا کی پالیسی پر نظرثانی کے لیے حکومت کو آگاہ کردیا، آٹے کی قیمت میں اضافے کی سمری ارسال کردی۔تفصیلات کیمطابق فیصل آباد سمیت پنجاب میں آٹے کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے،

محکمہ خوراک نے گندم کے اجرا کی پالیسی پر نظرثانی کے لیے حکومت کو آگاہ کردیا،20 کلو بیگ کے آٹے کی قیمت میں 660 روپے تک اضافے کے لیے بھی سمری ارسال کردی۔آٹے کے 20 کلو بیگ کی قیمت 980 روپے سے 1640 روپے تک کرنے کی تجویز دی گئی۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق گندم کے اجرا کی قیمت 1765 روپے سے 2690 روپے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ پنجاب میں گندم کے اجرا کی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو آٹے کا بحران پیدا ہوجائے گا ۔ گندم کے اجرا کی پالیسی میں نظرثانی کی اشد ضرورت ہے ۔حکومت نے گندم کے اجرا کی پالیسی طر نظر ثانی نہ کی تو وقت سے پہلے گندم ختم ہو جائے گی ۔ فلور ملوں کو گندم کے اجرا کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا ۔ گندم کے اجرا پر موجودہ پالیسی سے سبسڈی 213 ارب روپے تک ہوسکتی ہے ۔ پنجاب میں آٹے کے بحران کا خطرہ ،محکمہ خوراک نے گندم کے اجرا کی پالیسی پر نظرثانی کے لیے حکومت کو آگاہ کردیا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button