پاکستان

نیپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صافرین کے لیے جولائی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 12 پیسے سستی کردی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی اور یہ کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ کراچی کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم کمی کااطلاق کے-الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ ماہ کراچی کے صارفین کے لیے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کے-الیکٹرک کے صارفین سے اضافی وصولیاں اگست اور ستمبر میں بجلی کے بلوں میں کی جائیں گی اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ اگست کے بلوں میں 3 روپے ایک پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے اور ستمبر میں 8 روپے 9 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔وفاقی حکومت نے اس سے قبل کراچی کے صافرین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔بعد ازاں حکومت نے 200 سے 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارج میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔دو روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے حکم پر بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں مخر کیے گئے ہیں تاہم ایک ماہ بعد بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔یاد رہے کہ22 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے قرض کی قسط حاصل کرنے کیلئے نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ کرنے کی حکومتی درخواست منظور کی تھی۔نیپرا نے 20 جولائی کو 3 مراحل میں ملک بھر میں اوسط بیس ٹیرف میں تقریبا 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اس سے قبل 4 جولائی کو نیپرا نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button