تازہ ترینٹریول

مری میں ہوٹل مالکان کی مبینہ ” بے حسی ” کی خبروں کے بعد "بائیکاٹ مری” سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سانحہ مری کے دوران مری میں ہوٹل مالکان کی مبینہ "بے حسی” کی خبروں کے بعد عوام میں غم و غصے کا اظہار پایا جاتا ہے ، سوشل میڈیا پر بھی ” بائیکاٹ مری ” ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے ۔

گزشتہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مری میں سیاحوں کی ہزاروں گاڑیاں برف میں کئی گھنٹے تک پھنسی رہیں جس کے باعث لگ بھگ دو درجن افراد گاڑیوں میں ہی جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اطلاعات سامنے آنے لگیں کہ ہوٹل مالکان نے انڈے کی قیمت 500 روپے ، چند سو روپے والے ہوٹل کے کمرے کی قیمت 50 ہزار روپے تک بڑھا دی جبکہ ہوٹل کے کمروں میں ایک گھنٹے کیلئے گیس ہیٹر چلانے کا کرایہ ایک ہزار روپے تک مانگا جاتارہا۔
ٹویٹر پر ایک صارف محمد نصیر راجپوت نے لکھا کہ استحصال کرنے والوں، موقع پرسوں کو سبق دینے کا وقت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button