تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

سپین میں نئے سال کے آغاز پر جادوئی بادشاہوں کا تہوار منائے جانے کی روایت

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین میں نئے سال کے آغاز پہ جادوئی بادشاہوں کا تہوار منایا جاتا ہے ،بگھیوں میں سوار بادشاہوں کا روپ دھارےبینڈ باجوں کے ساتھ ناچتے گاتے ایک بڑا قافلہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہے ،شہر بھر کے لوگ اس کے استقبال کے لئے سڑک کی دونوں جانب جمع ہوتے ہیں اور تالیں اور سیٹیاں بجا کر اس قافلے کا استقبال کرتے ہیں ۔مختلف تنظیمیں اور ادارے اپنے اپنے فلوٹ اپنے اپنے انداز میں سجاتے ہیں اور قافلے کے ہمراہ چلتے ہیں ۔یہ مناظر قابل دید اور قابل داد ہوتے ہیں ۔

بچے شہر کے مئیر کو خط لکھتے ہیں جس میں اپنی خوہشات کا اظہار کرتے ہیں قافلے کے اختتام پر میئر اور اور بادشاہ بچوں کی خواہشات کی تکمیل کرتے ہیں اور انھیں ٹافیاں اور تحائف بانٹتے ہیں ۔ اسی طرح والدین بچوں کی خواہشات کے مطابق ان کے تحائف صبح جاگنے سے پہلے ان کے کمروں میں رکھ دیتے ہیں ۔اور بچوں کو بتایا جاتا ہے کی رئیو ماغوس یعنی جادوئی بادشاہ یہ تحائف لائے ہیں ۔ اسے خواہشوں کی تکمیل کا تہوار بھی کہا جاتا ہے جسے منانے کے سب انداز ہی خوبصورت اور منفرد ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button