کھیلتازہ ترین

عثمان خواجہ ساتھی آسٹریلین کرکٹرز سے پاکستان کے بارے میں کیا بات کرنے لگے ? جان کر آپ بھی انہیں داد دیں

آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ نئی نسل کے دل جیتنے کا بہترین موقع ہے۔فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ مجھے برصغیر خطے سے ہمیشہ بہت سپورٹ حاصل رہی ہے، جس میں بھارت بنگلادیش اور خاص طور پر پاکستان شامل ہے، جہاں میری پیدائش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل حصہ بن چکے ہیں، اوہ وہ تجربہ بہت شاندار تھا اور جلد ہی دوبارہ پاکستان کھیلنے جانا چاہتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ میرے خیال میں آسٹریلوی کرکٹ کے لیے یہ بہت اچھا موقع ہے کہ جس سے وہ نئی نسل کو متاثر کر سکتے ہیں، اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نسل نے ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ جیسے کھلاڑیوں کو کبھی ٹی وی کے علاوہ کھیلتے نہیں دیکھا لیکن اب آسٹریلوی کھلاڑی وہاں پرفارم کر کے نئی مثال قائم کرتے ہوئے کھیل کی بحالی اور فروغ کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے کرکٹ سے محروم رہا ہے، اور اب ہمارے پاس انہیں یہ کھیل واپس دینے کا ایک موقع ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم پاکستان نہ صرف میری خاطر بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام لوگوں کے لیے وہاں جائیں گے جنہیں اس کھیل سے لگاو ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button